مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تنزانیا میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق تنزانیا کے شہر دارالسلام میں فرانس کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
بندوق بردار شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس افسران اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ دیگر 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تنزانیہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے پر مامور پولیس پارٹی نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ